اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترقی و فروغ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی ترقی کے …
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترقی و فروغ کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترقی و فروغ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی ترقی کے سلسلےمیں کیےجانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جن میں اسپیشل اکنامک زون کی تشکیل، سمال انڈسٹریل انٹرپرائز کی حو صلہ افزائی ، لوکل اور بیرونی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت پر توجہ شامل ہے ۔ ۔ وزیر اعظم عمران خان نے خصوص ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائیں تا کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جا سکے-۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیمنٹ فیکٹری کے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع کا ضامن ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کنسٹرکشن (تعمیرات ) کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے جس کیلئے سیمنٹ کی پیداوار اور مناسب قیمتوں میں دستیابی ضروری ہے –








