وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

ریاض ۔23اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کےلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور …

ریاض ۔23اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کےلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے متلعقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیرتجارت عبد رزاق داو¿د، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔