اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلق اجلاس پاکستان کی زبردست سفارتی فتح ہے جس سے عالمی سطح پر بھارتی حکومت کا فاشسٹ ، نسل پرست اور انتہا پسند چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہوا ہے …
وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلق اجلاس پاکستان کی زبردست سفارتی فتح ہے جس سے عالمی سطح پر بھارتی حکومت کا فاشسٹ ، نسل پرست اور انتہا پسند چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہوا ہے اب بھارت مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تک قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا ، عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیہ کی تائید کی ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں ہے، بھارت دنیا کو یہ باور کرانے میں بری طرح سے ناکام رہا کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے، بھارت کو ہر بین الاقوامی فورم میں شکست دی جارہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیری عوام سے گہری محبت رکھتا ہے اور یہی معاملہ کشمیریوں کا بھی ہے جو پاکستان سے جذباتی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے، جنگ پاک بھارت مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کو امن و خوشحالی کے لئے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے کیونکہ کشمیر کے بہادر عوام کو ان کے جائز حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ سید فخر امام نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کمیٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، ہم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے عالمی سطح پر کانفرنسوں کا انعقاد کیا ہے۔








