وزیر اعظم عمران خان کی کراچی میں انڈس ہاسپٹل کے بورڈ ممبران سے ملاقات میں گفتگو

کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی میں انڈس ہاسپٹل کے بورڈ ممبران سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے یہاں وزیر اعظم سے پیر …

کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی میں انڈس ہاسپٹل کے بورڈ ممبران سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے یہاں وزیر اعظم سے پیر کو ملاقات کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے انڈس ہسپتال کے بورڈ ممبران میں چیرمین یونس ہاشم بنگالی، سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائرہ خواجہ، سید مشہود رضوی، عبدالکریم پراچہ اور عدنان اصدر شامل تھے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر بحری امور سید علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بورڈ ممبران نے انڈس ہاسپٹل اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے صحت کے شعبے میں انڈس ہسپتال کی خدمات کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔