فیصل آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں شہریوں کے علاج معالجے کا بہترین اور مثالی نظام وضع کیا جارہا ہے جو کہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز ، سرجنز ،پیرا میڈیکس و دیگر سٹاف کی کمی کو جلد پورا کرلیا جائے گا ۔ …
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں شہریوں کے علاج معالجے کا بہترین اور مثالی نظام وضع کیا جارہا ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں شہریوں کے علاج معالجے کا بہترین اور مثالی نظام وضع کیا جارہا ہے جو کہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز ، سرجنز ،پیرا میڈیکس و دیگر سٹاف کی کمی کو جلد پورا کرلیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو چلڈرن ہسپتال میں اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کو لیڑجاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر و دیگر ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقات حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں انہیں باعزت انداز میں علاج کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔صحت انصاف کارڈ پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے جس کی بدولت رواں مالی سال میں ضلع فیصل آباد کی 22فیصد آبادی مستفید ہوگی۔پنجاب میں 70لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے جس کے تحت 7لاکھ20ہزار روپے تک مریض علاج کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے جو اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ہیلتھ انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف ان کارڈز کو فکشنل کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وصیت ناموں پر بننے والے اپوزیشن کے چھوٹی سوچ کے لیڈروں نے مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگایا ہوا تھا ان کے دور اقتدار میں مولانا نے کشمیر کیلئے کیا کام کیا







