چارسدہ۔13 فروری(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کیا جائے گا کیونکہ وزیر اعظم فاٹا کے عوام کو ہر صورت قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی پر حملے کے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے ۔وہ چارسدہ میں طاہر خان عمرزئی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وزیر …
وزیر اعظم فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا جلد اعلان کریں گے ،امیرمقام

مزید خبریں
چارسدہ۔13 فروری(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کیا جائے گا کیونکہ وزیر اعظم فاٹا کے عوام کو ہر صورت قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی پر حملے کے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے ۔وہ چارسدہ میں طاہر خان عمرزئی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی خواہش تھی کہ فاٹا کے عوام کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لایا جائے تاکہ ملک کے دیگر شہریوں کی طرح فاٹا کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوجائےں ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فاٹا کے عوام کی رائے معلوم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی نے کافی محنت کرکے فاٹا کے عوام کی رائے معلوم کرکے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کیں جس کو دونوں ایوانوں نے منظور کیا ۔








