وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کی ملاقات

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے سخت محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔ نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں ادارہ جاتی (Departmental)کرکٹ کی بحالی اور فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن 8 کے کامیاب انعقاد کے لئے کئے گئے اقدامات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہا، اور انہیں اس سلسلے میں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔