وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ وزیر اعظم کے صاحب زادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی ، امت مسلمہ کی سلامتی اور خطے میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کی ادائیگی …

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ وزیر اعظم کے صاحب زادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی ، امت مسلمہ کی سلامتی اور خطے میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم عام شہریوں اور پارٹی کارکنوں میں گھل مل گئے، فرداً فرداً ان سے عید ملے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔