وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو "ایکس " پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام آذربائیجانی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ایسے اقدامات کی شدید …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو "ایکس ” پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام آذربائیجانی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو مزید کشیدگی کا باعث اور خطے کے امن و استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔ وزیر اعظم نے تحمل اور ضبط سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔