وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت،شہادتوں پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبر کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کا فوری تعین کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزیر صحت کو زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔