وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا،تقریب میں گورنر پنجاب، وزریر اعلیٰ، وفاقی وزیر پانی وبجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت بھکھی /شیخوپورہ ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو یہاں بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔تقریب میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوآنہ ، وزریر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر …

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا،تقریب میں گورنر پنجاب، وزریر اعلیٰ، وفاقی وزیر پانی وبجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت

بھکھی /شیخوپورہ ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو یہاں بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔تقریب میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوآنہ ، وزریر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ انہوںنے پلانٹ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں اس ماحول دوست منصوبے کے استعداد کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بھکھی پاور پلانٹ حکومت پنجاب کا ایک کلیدی منصوبہ ہے جو ایل این جی سے 1180میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا حامل ہے ۔شیخوپورہ کے قریب بھکھی پاور پلانٹ اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق اتنی کم مدت میں منصوبے کی تکمیل عالمی ریکارڈ ہے۔منصوبے سے فوری طور پر 717 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائیگی۔بھکی پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی سات روپے سینتیس پیسے فی یونٹ دستیاب ہو گی۔منصوبے میں شفافیت سے50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔بھکھی پاور پلانٹ کم ترین قیمت میں تیار کیا جانے والا بہترین کارکردگی کا منصوبہ ہے۔پلانٹ گیس ضائع کیے بغیر ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply