اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے اور اب خطے کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے ۔ انہوںنے یہ بات چین کی ای کامرس کمپنی " علی بابا" گروپ کے صدر مائیکل ایونزسے بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ انہوں نے …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی چین کے” علی بابا” گروپ کے صدر مائیکل ایونزسے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے اور اب خطے کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے ۔ انہوںنے یہ بات چین کی ای کامرس کمپنی ” علی بابا” گروپ کے صدر مائیکل ایونزسے بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ انہوں نے اس سال کے شروع میں ڈیووس میں عالی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستان میں ای پلیٹ فارم کے قیام کے لئے دستیاب مواقع کے حوالے سے علی بابا گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما سے نہایت مفید بات چیت کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، صنعت کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے اور انفراسٹرکچر کی بے مثال ترقی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں انقلابی وسعت آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات ، بہتر اسلوب حکمرانی اور ٹیکس ڈھانچے کی بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ مائیکل ایونز نے پاکستان مدعو کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گزشتہ روز مختلف وفاقی وزراءکے ساتھ اپنی بامقصد ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔








