وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی نے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا ہے، تین روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے پاکستان-ترکی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پا نچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی نے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کےا ہے، تین روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے پاکستان-ترکی سٹریٹجک تعاون کونسل(ایچ ایل ایس سی سی) کے پا نچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ہفتہ کو دفتر …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان اور ترکی نے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کےا ہے، تین روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے ترک ہم منصب بن علی یلدرم نے پاکستان-ترکی سٹریٹجک تعاون کونسل(ایچ ایل ایس سی سی) کے پا نچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ترکی اورپاکستان نے دوطرفہ تعلقات‘ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص دونوں ممالک نے ایچ ایل ایس سی سی کے میکانزم کے تحت 6 جوائنٹ ورکنگ گروپس سے متعلق معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکےا۔

Leave a Reply