وزیر اعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی،عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی، نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار نےکامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی، نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار نےکامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔