وزیر اعظم محمد نوازشریف کا پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی دوسری برسی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے اورآئندہ نسلوں کیلئے پر امن اور مستحکم پاکستان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی دوسری برسی کے موقع پر جمعہ کو قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے اورآئندہ نسلوں کیلئے پر امن اور مستحکم پاکستان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی دوسری برسی کے موقع پر جمعہ کو قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد پاکستانی قوم اور قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ معاشرے سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ہمارے معصوم فرشتوں کو شہید کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا اور اپنے بقاءکی جنگ میں بے مثال قربانیاں پیش کر کے دہشتگردوں کی کمر توڑی ، وزیر اعظم نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید اور متاثر ہونے والے طالبعلموں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply