اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ فریم ورک تیار کریگا۔یہ بات پی ایم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن لیلی خان نے بدھ کو یہاں اس مقصد کیلئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی،وزارت منصوبہ بندی و ترقی ،اوور سیز پاکستانیز،آئی ایل او،فاٹا،جی بی اور …
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ فریم ورک تیار کریگا، لیلی خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ فریم ورک تیار کریگا۔یہ بات پی ایم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن لیلی خان نے بدھ کو یہاں اس مقصد کیلئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی،وزارت منصوبہ بندی و ترقی ،اوور سیز پاکستانیز،آئی ایل او،فاٹا،جی بی اور اے جے کے سمیت چاروں صوبوں ،اور ورکرز فیڈریشن کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیلی خان یوتھ ایمپلائمنٹ فریم ورک تیار کرنیکی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے تمام صوبوں اور ریجنز پر زور دیا کہ وہ مقامی یوتھ ایمپلائمنٹ فریم ورک وضع کرنے کی غرض سے صوبائی یا علاقائی سٹیئرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں۔اور ان میں تعلیم و تربیت،صوبائی سطح پر یوتھ کیلئے روز گار کے مواقع،نیشنل میگا ترقیاتی منصوبوں میں یوتھ کیلئے روزگ گار کے مواقع،انٹر پرینﺅر شپ کا فروغ،سی پیک میں روز گار کے مواقع،یوتھ کیلئے اوور سیز روزگار کے مواقع اور بے روز گار نوجوانوں کیلئے سماجی تحفظ شعبوں کو اولیت دی جائے۔








