وزیر اعظم کو سیکرٹری پاورڈویژن کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے بجلی کے شعبے کی پائیداریت اور اور اس شعبے کے مجموعی نظام کو موثربنانے کیلئے وزارت پاورکو بجلی کے شعبہ میں نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کویہاں وزیراعظم آفس میں پاورسیکٹر سے متعلق ایک بریفنگ میں کیا۔ بریفنگ میں سیکرٹری پاورڈویژن ، منیجنگ ڈائریکٹر …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے بجلی کے شعبے کی پائیداریت اور اور اس شعبے کے مجموعی نظام کو موثربنانے کیلئے وزارت پاورکو بجلی کے شعبہ میں نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کویہاں وزیراعظم آفس میں پاورسیکٹر سے متعلق ایک بریفنگ میں کیا۔ بریفنگ میں سیکرٹری پاورڈویژن ، منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اوردیگر سینئیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری پاورڈویژن نے وزیراعظم کو ملک میں بجلی کے شعبے کی مجموعی حالت زار بشمول بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو موجودہ اور مستقبل قریب میں بجلی کی ممکنہ طلب بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 18753میگاواٹ تھی، اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 28 ہزار704 میگاواٹ ہے۔