وزیر اعظم کی ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ترقياتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے دو اضلاع میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ترقياتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی شراکت سے پنجاب کے دو اہم اضلاع ساہیوال اور سیالکوٹ میں چالیس ارب روپے کی لاگت سے نكاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ …

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے دو اضلاع میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ترقياتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی شراکت سے پنجاب کے دو اہم اضلاع ساہیوال اور سیالکوٹ میں چالیس ارب روپے کی لاگت سے نكاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ترقياتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی معاہدوں پر دستخط کی تقریب بدھ کو ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔