وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں پریس کانفرنس

سیالکوٹ یکم مارچ(اے پی پی )۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحتیوں سے انکے بیانیے کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، ہم نے دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر ریاست مدینہ کی عکاسی کی ہے، ہمیںپناہ کے بدلے ستر ہزار جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑے، …

سیالکوٹ یکم مارچ(اے پی پی )۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحتیوں سے انکے بیانیے کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، ہم نے دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر ریاست مدینہ کی عکاسی کی ہے، ہمیںپناہ کے بدلے ستر ہزار جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑے، کل ہونے والا افغان امن معاہدہ پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے،نیا نے پاکستانی کی قربانیوں کو تسلیم کیاہے اس معاہدے سے افغانستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں امن آئے گا ۔ انہوں نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا اس قوم اور ملک سے احساس کا رشتہ ہے۔ وزیر اعظم نے عوام کی تکلیف کے ازالے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اور امید ہے اس کمی کے باعث دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ پاکستان کے اندر ٹیکس نہ دینے کا موذی مرض موجود ہے۔ قوم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے گندم ، چینی اور آٹے کے مصنوعی بحران کی خود مانیٹرنگ کی اور بحران کو ختم کیا۔ عوام کو تمام بنیادی سہولیات سستے داموں میسر ہوں گی۔ان کا کہنا تھاکہ آ ئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف معاہدے کی بے بنیاد افواہیں پھیلائیں گئیں ۔سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ایک جنگ سرحد اور دوسری میڈیا پر لڑی جاتی ہے۔اس ملک میںمیڈیا کی آزادی ایک امید بن کر ابھر رہی ہے ۔اور کہا کہ ذمہ دار میڈیا کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔میڈیا کے ذریعے دنیا کو پیغام پہنچ رہا ہے کہ ہم ہر مشکلات سے نمٹنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کا اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے۔ کشمیرمیں بھارت نو لاکھ فوج کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہےلہذٓا مودی اپنے جال میں خود پھنس چکا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں مخصوص اور مفاد پرست ٹولے نے دو جماعتی سٹرکچر کی بنیاد رکھی تھی۔ ان دو خاندانوں کی مفادانہ سوچ کے خلاف وزیر اعظم آگے بڑھ رہے ہیں یہ مفاد پرست ٹولہ عوام کے ریلیف پہنچانے کی راہ میں منفی کردار ادا کر رہاہے۔ وی آئی پی قیدی کو پاکستان لانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ جس بیماری کے لئے انہوں نے ریلیف لیا تھا اس کے علاج کے لئے وہ ایک روز بھی ہسپتال نہیں گئے بیماری کے نام پر ریلیف لے کر ملک سے باہر اپنے بچوں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ صاحب نے کہا تھا کہ بہت جلد ڈاکٹر ان کی سرجری کریں گے۔ 24 تاریخ کا کہا گیا تھا آج تک کوئی چیک اپ نہیں کروایا گیا۔ کسی سرجری کے بارے میں میڈیا کے پاس کوئی رپورٹ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگلے ہفتے برطانوی حکومت کو ان کی پاکستان حوالگی کے لئے آگاہ کرے گی۔ میں آج بھی اپنے بیانیے پر قائم ہوں۔ آخر میںان کا کہنا تھا کہ بہتر حکومتی پالسیوں کی وجہ سے ہمارے ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوئے ہیں اور ٹورازم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ہم نے ٹورازم کو خوش آمدید کہنا ہے۔