وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی ڈویژن ثانیہ نشتر کی ”اے پی پی “سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی ڈویژن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) یتیموں اور معاشرے کے محروم طبقات کو ترجیح بنیادوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ جمعہ کو قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی ڈویژن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) یتیموں اور معاشرے کے محروم طبقات کو ترجیح بنیادوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ جمعہ کو قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام غریب، بیواﺅں، بے گھروں، معذوروں، بیروزگاروںِ، غریب خاندانوں، مزدوروں، بیماروں، کم آمدنی والے گھرانوں کے طالب علموں اور عمر رسیدہ افراد کے لئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد غریبوں ، یتیموں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بیت المال کے ذریعے آئندہ چار سالوں کے دوران 10 ہزار غریب بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ یتیموں اور غریب شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرائیویٹ اداروں کی بھی اپ گریڈیشن کرے گی۔

مزید خبریں