کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو یہاں تحریک انصاف کی خواتین رہنماو¿ں و کارکنان کی جانب وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کی خوشی میں انصاف ہاو¿س میں منعقدہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وزیر اعظم کے کامیاب دورہ پر منعقدہ جشن کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو یہاں تحریک انصاف کی خواتین رہنماو¿ں و کارکنان کی جانب وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کی خوشی میں انصاف ہاو¿س میں منعقدہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کامیاب دورہ امریکہ پر پارٹی کارکنان و رہنماو¿ں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے کراچی میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں صفحہ اول کا کرادر ادا کیا ہے۔ اس موقع پر خواتین رہنماو¿ں نے کامیاب دورے پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپنی خواتین ورکز پر فخر کرتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی کامیابی اوراپنے لیڈر وزیر اعظم عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں ان ورکرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔








