وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار نعیم الحق نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بے لوث تعلق نبھایا، وہ ڈٹ کر ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے، پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وژن اور منشور کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وژن اور منشور کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بے لوث تعلق نبھایا اور وہ ڈٹ کر ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے بھی وزیر اعظم عمران خان کا بہت ساتھ دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق نے ذات کیلئے نہیں کاز کیلئے جدوجہد کی اور وہ تاقیات روشن ستارے کی طرح چمکتے رہیں گے اور لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔