وزیر اعظم کی پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاكید ، ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور ۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاكید کرتے ہوئے اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وہ صوبہ پنجاب میں ہیلتھ انشورنس کے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور وزارت صحت کے اعلی حکام کی …

لاہور ۔25نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاكید کرتے ہوئے اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وہ صوبہ پنجاب میں ہیلتھ انشورنس کے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور وزارت صحت کے اعلی حکام کی پنجاب بھر میں ہیلتھ انشورنس پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، مشیر براۓ داخلہ شہزاد اکبر ، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاكید کی اوراس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے صحت میڈیسن کارڈ اور ماں بچہ کارڈ کے اجرا، ترسیل و تقسیم پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔