وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس لڑ رہے ہیں، پوری منی ٹریل عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے، شریف خاندان تین نسلوں کا حساب دے رہا ہے، عمران خان کو بھی اپنی دو نسلوں کا حساب دینا ہو گا، عدالت میں ہم نے ثبوت دیئے ہیں کہ پیسہ پاکستان سے نہیں …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس لڑ رہے ہیں، پوری منی ٹریل عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے، شریف خاندان تین نسلوں کا حساب دے رہا ہے، عمران خان کو بھی اپنی دو نسلوں کا حساب دینا ہو گا، عدالت میں ہم نے ثبوت دیئے ہیں کہ پیسہ پاکستان سے نہیں گیا نہ ہی کوئی منی لانڈرنگ ہوئی، دبئی میں گلف سٹیل کی فروخت سے حاصل ہونے والے 12 ملین درہم کے کاغذات عدالت میں جمع کرا دیئے گئے ہیں، باپ اور بیٹے کے درمیان تحائف کے تبادلوں کو پی ٹی آئی والے کرپشن کا رنگ دے رہے ہیں، وزیراعظم اور ان کے خاندان کی ویلتھ سٹیٹمنٹ بھی جمع کرائی جا چکی ہے۔ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنمادانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جو گڑھا بھی کھودتے ہیں اس میں خود گر جاتے ہیں، انہوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے آف شور کمپنی قائم کی اور سال 2000ءمیں اپنا کالا دھن سفید کرنے کیلئے اس کا اعتراف بھی کیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ خود عمران خان اور ان کے اردگرد جو لوگ بھی موجود ہیں ان کے اعترافی بیان موجود ہیں ،وہ غلط بیانی کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں تو عمران خان کو بھی اپنی دو نسلوں کا حساب دینا ہو گا، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply