وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز ترک سفارتخانے کا دورہ

وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز ترک سفارتخانے کا دورہ استنبول میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے متعلق وہاں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے جمعرات کو اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور چند روز قبل استنبول میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے …

وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز ترک سفارتخانے کا دورہ
استنبول میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے متعلق وہاں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے جمعرات کو اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور چند روز قبل استنبول میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے متعلق وہاں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس گھناﺅنے عمل کی شدید مذمت کی۔ اپنے تاثرات میں انہوں نے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں پر ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام شدت پسندی اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں ترکی کے شانہ بشانہ ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ترکی میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہونگے۔

Leave a Reply