پشاور ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے پشاور شہر کادورہ کیا اور شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی ، ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر اور ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم کے …
وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب کا پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مزید خبریں
پشاور ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے پشاور شہر کادورہ کیا اور شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی ، ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر اور ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم کے ایک ایک فرد کو اس وباءسے محفوظ رکھنا وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انشاءاللہ کورونا کے خلاف اس جنگ کو عوام کے تعاون سے بہت جلد جیت جائیں گے۔ارباب شہزاد نے پشاو ر شہر کے دورے کے دوران محلہ گنج ہدا بھی گئے جہاں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتطامیہ نے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا ہے۔ علاقے میں وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ارباب شہزاد نے کہا کہ پورے محلے میں کلورین سپرے کیا جائے اور قرنطینہ قرار دیے گئے علاقے میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی گھروں میں فراہی کو یقینی بنایاجائیگا۔ اس موقع پر ارباب شہزاد نے لو گوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کی اپیل کی۔








