وزیر اعظم کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کاگولڈ میڈل ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کی خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے، اس ضمن میں افغانستان میں قیام امن اشد ضروری ہے تاکہ اس شاندار منصوبہ کے ثمرات دیگر خطوں تک پہنچ سکیں، فاٹا میں امن کا قیام ممکن بنایا گیا، پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کی خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے، اس ضمن میں افغانستان میں قیام امن اشد ضروری ہے تاکہ اس شاندار منصوبہ کے ثمرات دیگر خطوں تک پہنچ سکیں، فاٹا میں امن کا قیام ممکن بنایا گیا، پاکستان کے بچوں کا مستقبل روشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کے تحت منعقدہ گولڈ میڈل ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان، نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی، سینئر نائب صدر میاں محمد جاوید اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات، ایوارڈ یافتگان کے علاوہ ان کے احباب، سماجی کارکن، ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

مزید خبریں