پشاور۔09 جولائی (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستانی عوام2017کے پاکستان کوکسی صورت2013کاپاکستان نہیںبننے دیںگے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواخودکرپشن کاحصہ ہیںجس کا منہ بولتاثبوت احتساب کمیشن کومفلوج بناناہے‘ پاکستان میںترقی کاراستہ روکنا بھی دہشت گردی ہے،ملک کوکمزور کرنے والے نریندرمودی کے حلیف ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا صوبے کونصف صدی پیچھے کردیاہے، اقتصادی راہداری آئندہ نسلوںکیلئے ایک روشن مستقبل لے کرآرہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے …
وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کا ورکرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔09 جولائی (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستانی عوام2017کے پاکستان کوکسی صورت2013کاپاکستان نہیںبننے دیںگے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواخودکرپشن کاحصہ ہیںجس کا منہ بولتاثبوت احتساب کمیشن کومفلوج بناناہے‘ پاکستان میںترقی کاراستہ روکنا بھی دہشت گردی ہے،ملک کوکمزور کرنے والے نریندرمودی کے حلیف ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا صوبے کونصف صدی پیچھے کردیاہے، اقتصادی راہداری آئندہ نسلوںکیلئے ایک روشن مستقبل لے کرآرہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف خیبرپختونخوامیں400ارب روپے کے منصوبوںکا افتتاح کررہے ہیں جبکہ صوبے میںاداروںکے سربراہان خودصوبائی حکومت کی نااہلی کارونارورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوامیں بدعنوانی کی بہتی گنگاکے خلاف بھی ایک جے آئی ٹی بننی چاہئے،آف شورکمپنیوںمیںعمران خان سمیت ہزاروںلوگوںکے نام ہیںانکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک وقوم کوتاریکیوںمیںدھکیلناچاہتے ہیںجبکہ ہمارے قائد محمدنوازشریف کاوژن ملک وقوم کوتاریکیوںسے روشنیوںاورخوشحالی کی جانب گامزن کرناہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کوہوش کے ناخن لینے چاہئے کہ وہ کس کے ایجنڈے پرعمل پیراہے،عمران نیازی اوراسکے ٹولے کوملک کی ترقی ہضم نہیںہورہی مگروہ خاطرجمع رکھیںمحمدنوازشریف اورانکی جماعت ملک کی ترقی اورعوامی فلاح وبہبودکاجوعزم کیاہے اس کیلئے لڑتے رہیںگے۔








