اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ”کریم“ پاکستان جنید اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آن لائن مارکیٹ، ای بزنس پر حکومتی قانون سازی اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات کی فراہمی پر بات تبادلہ خیال کیا گیا۔ او پی ایف کارڈ ہولڈرز کیلئے کریم ڈسکاﺅنٹ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں یہ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ”کریم“ پاکستان جنید اقبال کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ”کریم“ پاکستان جنید اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آن لائن مارکیٹ، ای بزنس پر حکومتی قانون سازی اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات کی فراہمی پر بات تبادلہ خیال کیا گیا۔ او پی ایف کارڈ ہولڈرز کیلئے کریم ڈسکاﺅنٹ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ کریم خلیجی ریاستوں سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو تربیت دے کر روزگار فراہم کر سکتا ہے، ترسیلات زر کیلئے آن لائن ادائیگی کا نظام بھی ملاقات میں زیر غور آیا۔ سی ای ا و کریم جنید اقبال نے کہا کہ کریم اوورسیز پاکستانیوں کو اہمیت دیتا ہے۔ دبئی میں کریم کے 80 فیصد کپتان پاکستانی ہیں، سعودی عرب میں 8 فیصد لیموزین ڈرائیور پاکستانی ہیں جو کریم کی 20 فیصد سواریاں لاتے ہیں۔ جنید اقبال نے کریم کے مسائل کے حوالہ سے بھی ذوالفقار بخاری کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس، روڈ پرمٹ اور لائسنس کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے۔ جنید اقبال نے کریم کے نئے منصوبوں کے حوالہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ جنید اقبال نے بتایا کہ کریم پاکستانیوں کیلئے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کیلئے قواعد بنائے جا رہے ہیں، ای کامرس کے حوالہ سے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے، آن لائن مارکیٹ 2023ءتک 20 لاکھ کاروباری مواقع پیدا کرے گی، اس کو صنعت کا درجہ دینا بہت ضروری ہے۔







