اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے ہنگری کے نائب سیکرٹری خارجہ و تجارت سلوسٹر بس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ہنگری کے نائب سیکرٹری خارجہ و تجارت سلوسٹر بس کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے ہنگری کے نائب سیکرٹری خارجہ و تجارت سلوسٹر بس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے دونوں ملکوں کے مابین مجموعی دو طرفہ تعلقات کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ طارق فاطمی نے انہیں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں کے علاوہ اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ سلوسٹر بس نے اس موقع پر کہا کہ ہنگری پاکستان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگری کی کمپنی ’مول‘پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ہنگری نے پاکستانی طلباءکیلئے سکالرشپس کی تعداد 80سے بڑھا کر 200کر دی ہے۔








