وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا ”اے پی پی “کو خصوصی انٹرویو

واشنگٹن ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات جنوبی ایشیاءاور اس سے باہر خطے میں امن و استحکام میں معاون ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ دونوں دیرینہ اتحادی ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید روابط کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے …

واشنگٹن ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات جنوبی ایشیاءاور اس سے باہر خطے میں امن و استحکام میں معاون ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ دونوں دیرینہ اتحادی ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید روابط کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے یہ بات یہاں ”اے پی پی “سے خصوصی انٹرویومیں کہی۔ طارق فاطمی نے کہا کہ امریکہ کو معلوم ہوناچاہئے کہ آج کاپاکستان امریکہ کا ایک قابل بھروسہ، موثر اور سنجیدہ شراکت دار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف کی فعال قیاد ت میں پاکستان سب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند اور بالعموم دنیا کے ساتھ باہمی طور پر مفید روابط استوار کرناچاہتاہے۔

Leave a Reply