اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقاربخاری نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے80 پاکستانیوں کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی شکور شیخ کو فوری طور پر متاثرین کے پاس جانے کی ہدایت کی ہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقاربخاری کا سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر پر نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقاربخاری نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے80 پاکستانیوں کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی شکور شیخ کو فوری طور پر متاثرین کے پاس جانے کی ہدایت کی ہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ تبوک میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی، درجنوں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر مکمل طور پر آگاہ اور انہیں ریلیف پہنچانے کے لیے کام کررہا ہوں۔زلفی بخاری نے کہا کہ میری وزارت نے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایک اجلاس طلب کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس دوران خوراک اور راشن ہمارے لوگوں تک پہنچتا رہے۔








