اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو کچھ دینے کے لیے سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں،تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائدین لوٹ کر بیرون ملک بھاگ گئے، دوہری شہریت کا مطلب دوممالک کا شہری ہونا ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیزسید ذوالفقار بخاری کاٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو کچھ دینے کے لیے سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں،تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائدین لوٹ کر بیرون ملک بھاگ گئے، دوہری شہریت کا مطلب دوممالک کا شہری ہونا ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ذلفی بخاری نے اسمبلی میں مسلم لیگی لیڈر محسن شاہ نواز رانجھا کی ان سے متعلق تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے عیاں ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن ہم ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو کس نگاہ سے دیکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ شریف خاندان ہے جو بھاگ گیا اور ہم سب ان کی تلاش کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے زلفی بخاری پر تنقیدکی تھی ۔








