وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں شدید بارشوں کے سبب پیدا ہونے والے مسائل اور دیگر ایشوزکو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں شدید بارشوں کے سبب پیدا ہونے والے مسائل اور دیگر ایشوزکو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہدایت کی ہے کہ کراچی کے لئے ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کراچی کی موجودہ صورتحال میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے موئثر طور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پی پی پی گزشتہ 12 سالوں سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے مگر شہر میں ڈرینج سسٹم تک ٹھیک نہ کر سکی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔