اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ افراط زر ، عدم برداشت ، ناخواندگی اور بے روزگاری کی بڑی وجہ کرپشن ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے نعرے کے ذریعہ اقتدار میں آئی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ افراط زر ، عدم برداشت ، ناخواندگی اور بے روزگاری کی بڑی وجہ کرپشن ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے نعرے کے ذریعہ اقتدار میں آئی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے بھاری قرضوں کے ذریعہ قومی معیشت کو کمزور کیا ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غربت اور افراط زر میں کمی کے لئے اقدامات کئے، احساس پروگرام شروع کیا اور یوٹیلٹی سٹورز کو 7 ارب روپے کی سبسڈی دی ۔








