اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کنفرم کیسزکی تعداد 2039 ہوچکی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں178 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاﺅن میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی اسد عمر اور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کنفرم کیسزکی تعداد 2039 ہوچکی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں178 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاﺅن میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیابھرمیں 8لاکھ سے زائدکیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اور اس وباءنے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں تو پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کنفرم کیسزکی تعداد 2039 ہوچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے178کیسز میں اضافہ ہواہے،آزاد کشمیر میں 6 بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 184، اسلام آباد میں54، پنجاب میں 708 اور سندھ میں 654 کیسز ہیں۔اس وقت م±لک کے ہسپتالوں میں 974 مریض داخل ہیں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل طورپرصحتیاب افرادکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 82افرادمکمل طورپرصحتیاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرنے سے وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 17331 ھے اور اس کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے م±لک میں جاری بندشوں کو مزید 2 ہفتے کے لیے بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت شکایات آئی ہیں کہ جو دفاتر اپنے ضروری سٹاف کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہاں بائیو میٹرک حاضری استعمال کی جارہی ہے جو ایک قابل تشویش بات ہے،ہم اس پر سختی سے تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ بائیو میٹرک حاضری کا استعمال ترک کیا جائے۔ظفر مرزا نے کہا کہ مختلف ممالک میں کورونا کی وجہ سے اب تک اموات کی تعداد 42000 سے زائد ہوچکی ہے۔








