وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بھارہ کہو میں زیر تعمیر زچہ و بچہ سنٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو اسلام آباد بھارہ کہو میں زیر تعمیر زچہ و بچہ سنٹر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ماں بچے کے اس سنٹر کو اعلی معیار کے مطابق بنایا …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو اسلام آباد بھارہ کہو میں زیر تعمیر زچہ و بچہ سنٹر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ماں بچے کے اس سنٹر کو اعلی معیار کے مطابق بنایا جائے وزیر صحت کا بتایا گیا کہ 40 بستروں پر مشتمل ماں اور بچے کا یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا۔ یہ منصوبہ 31 دسمبر 2019 کو انشااللہ مکمل ہو گا۔

Leave a Reply