اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت صحت کو ایک ماڈل ادارہ بنانا اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے، وزیراعظم کے نزدیک صحت سر فہرست ترجیحی شعبہ ہے،افسران مستعدی سے کام کریں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میںکسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا وزارت صحت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں شریک افسران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت صحت کو ایک ماڈل ادارہ بنانا اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے، وزیراعظم کے نزدیک صحت سر فہرست ترجیحی شعبہ ہے،افسران مستعدی سے کام کریں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میںکسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو وزارت صحت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں شریک افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی لانا ہے۔انہوں نے تمام شعبوں کے افسران، صحت عملہ اور معاونین پر زور دیا کہ اپنے کام کے طریقہ کار اور رفتار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے زور دیا کہ بے جا تاخیر سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اورکسی بھی آفیسر کو غیر ضروری طور پر لوگوں کی شکایات نمٹانے میں تاخیر کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کو ایک ماڈل ادارہ بنانا اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔ معاون خصوصی برائے قومی صحت نے کہا کہ وزیراعظم کے نزدیک صحت اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وزارت صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اہداف کے حصول کو اپنی کامیابی کا پیمانہ بنانا ہوگا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارتِ صحت میں نیا انتظامی ڈھانچہ متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد وزارت کے تمام شعبوںکی کارکردگی کو جدید خطوط پر استوارکرنا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افسران مستعدی سے کام کریں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی اہداف حاصلِ کرنے کیلئے کام کی رفتار کو بڑھانا ہو گا، صحت کی سہولیات تک لوگوں کی رسائی اور بیماریوں کی روک تھام ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ بیوروکریسی کا کام سیاسی قیادت کے ویژن کے مطابق قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے اہداف کا حصول ہے۔ ہمیں پوری ایمانداری سے فرائض سر انجام دینے ہیں۔ ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لئے افسران لگن اورجذبے سے کام کریں۔








