اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے لئے قانون سازی کی جانی چاہیے، جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے خواتین …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے لئے قانون سازی کی جانی چاہیے، جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے خواتین سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کے لئے قانون سازی کریں تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم ہو۔ موٹروے پر ایک خاتون کی عصمت دری کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرموں کی گرفتاری کے لئے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات لائی جانی چاہئیں تاکہ لوگوں کو فوری انصاف فراہم ہو ۔








