وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا عمان میں15پاکستانیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس ،معاملہ حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے عمان کے شہر صلالہ میں 15پاکستانیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کو عمان کے شہر صلالہ میں 15پاکستانی شہریوں کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے عمان کے شہر صلالہ میں 15پاکستانیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کو عمان کے شہر صلالہ میں 15پاکستانی شہریوں کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت ملی جس پر زلفی بخاری نے مسقط میں پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی احمد علی عفانی کو ہدایت کی کہ وہ 15پاکستانیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ فوری طور پر حل کراکے انہیں رپورٹ کریں۔عمان کے شہر صلالہ سے پاکستانی شہری ہاشم علی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو ای میل کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ”النصر عریبین ایل ایل سی“ نامی کمپنی میں ان سمیت 15 لوگ کام کرتے ہیں جن کے تنخواہوں کی مد میں 20،20لاکھ روپے کمپنی کی جانب واجب الادا ہیں لیکن کوئی ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔عمان سے ہاشم علی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیبر کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا علاج نہیں کراسکتے اور کمپنی حکام ان سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کررہے۔

مزید خبریں