وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا ٹائیگر فورس میں شامل خواتین کے گروپ سے خطاب

سیالکوٹ23جون( اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس میں شامل خواتین کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر سے اڑھائی لاکھ سے زائد قوم کی بچیاں ٹائیگر فورس میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ دس لاکھ سے زائد نوجوان ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ لئے وزیر اعظم کے ویژن پر عمل کر نے کے لئے ٹائیگر فورس …

سیالکوٹ23جون( اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس میں شامل خواتین کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر سے اڑھائی لاکھ سے زائد قوم کی بچیاں ٹائیگر فورس میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ دس لاکھ سے زائد نوجوان ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ لئے وزیر اعظم کے ویژن پر عمل کر نے کے لئے ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی بہادر بیٹیوں نے اس مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی خدمات کو پیش کیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے نجی یونیورسٹی میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میںملک بھر میں ٹائیگر فورس نے بہت اچھا کام کیا۔ مزدوروں کی رجسٹریشن ، فیلڈ ہسپتالوں اور مساجد کے باہر ٹائیگر فورس نے ڈیوٹی سر انجام دی ٹائیگر فورس کی شناخت کے لئے کارڈ تقسیم کرنےکا آغاز سیالکوٹ سے کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاوزیر اعظم کی ہدایت پر آپ کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اور کہاٹائیگر فورس کا کام مسائل کی نشاندہی کرنا ہے جس پر انتظامیہ نوٹس لے گی ٹائیگر فورس کا بنیادی مقصد کرونا میں مشکلات میں کمی کے لئے آپ کی خدمت حاصل کرنا تھا انتظامیہ سے مل کر مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔معاون خصوصی نے کہا تاریخ کے سنہری حروف میں ٹائیگر فورس کی خدمت کو سراہا جائے گااور حکومت ٹائیگر فورس ایپ کے ذریعے آپ کی نشاندہی پر مسائل کا ازالہ کریں گے۔

مزید خبریں