وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری،پروگرام کے تحت3 لاکھ ڈاک ٹکٹس اندرون ملک و بیرون ملک تقسیم کئے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) حکومت پاکستان نے وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقد کی گئی، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یادگاری ٹکٹ کے اجراءکے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام گرین پاکستان پروگرام کے ایک …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) حکومت پاکستان نے وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقد کی گئی، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یادگاری ٹکٹ کے اجراءکے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام گرین پاکستان پروگرام کے ایک سال کے مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت تین لاکھ ڈاک ٹکٹس پاکستان پوسٹ سروس کی جانب سے اندرون ملک و بیرون ملک تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ کام پاکستان کی بین الاقوامی برادری میں ایک شاندار تصویر پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف اقسام کے مناظر اور موسموں کی موجودگی کی وجہ سے طرح طرح کے درختوں اور مختلف اقسام کے جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بہت سازگار ہے تاہم جنگلی حیات اور جنگلات بڑھتی ہوئی آبادی اور آب و ہوا کی تبدیلی میں اضافہ کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں عوامی سرمایہ کاری بہت کم ہے جس کے نتیجے میں کی جانے والی کوششیں ملک کے قدرتی وسائل میں ہونے والی خرابی کی شرح کے مطابق بہت کم ہیں۔