اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے وزیر اعظم کے15معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست مستردکردی۔پیر کے وزسماعت کے دوران عدالت نے فرخ نواز بھٹی نامی شہری کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مستردکرتے ہوئے خارج کرنے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے9ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست …
وزیر اعظم کے15معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست مستردکردی
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے وزیر اعظم کے15معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست مستردکردی۔پیر کے وزسماعت کے دوران عدالت نے فرخ نواز بھٹی نامی شہری کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مستردکرتے ہوئے خارج کرنے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے9ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست میں ثانیہ نشتراور ذلفی بخاری سمیت دیگر معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کو چیلنج کیاگیاتھا۔









