وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے …

کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ۔میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، پوری قوم متحد ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔