وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا محمد ادریس پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ طلب کر لی، زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا محمد ادریس پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ طلب کر لی، زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

نے منگل کو چارسدہ میں ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلٰی نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت افسوسناک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہوا۔ پوری قوم متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہے۔

مزید خبریں