وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہاٹ دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے ہسپتالوں میں زخمیوں کے فوری علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے جبکہ شدید زخمیوں کو ضرورت کے مطابق دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

 

مزید خبریں