وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد بارے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش ،اپنے صوبے کے لیے بھی کچھ کریں ،صدر اے این پی ایمل ولی خان

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے صدر وسینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ہفتے کو ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکا عہدہ بردباری اور …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے صدر وسینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ہفتے کو ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبے میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ کوئی ذی شعورشخص مسجد کی توہین جیسی حرکت تو دور اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان مساجد کی بے حرمتی کے مترادف ہے، ان کا فرض ہے کہ وہ عوام و ریاست کے درمیان فاصلوں کو کم کریں اور باہمی اعتماد بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح ہی رہے تو خیبر پختونخوا کا مستقبل کیا ہوگا،وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے لیے بھی کچھ کریں۔