وزیر اعلیٰ مریم نواز کا رحیم یارخان ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور۔21اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان سمابہ کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس کے درمیان تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں …

لاہور۔21اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان سمابہ کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس کے درمیان تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ٹریفک حادثہ میں زخمی افراد کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت ،ورثاء کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

مزید خبریں