لاہور۔6جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر تین گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہاتوں میں کام کے آغاز پر بریفنگ دی گئی۔پہلے فیز میں 469 …
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔6جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر تین گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہاتوں میں کام کے آغاز پر بریفنگ دی گئی۔پہلے فیز میں 469 دیہاتوں میں واٹر سپلائی، ڈرینج، چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگیں گی۔
اس موقع پرشہریوں کی سہولت کے لیے سیوریج لائن سڑکوں کی بجائے گرین بیلٹ میں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مین ہول بھی سڑک کے کناروں پر بنائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈرینج اور سیوریج سسٹم کی پائیداری یقینی بنانے کیلئے 100 سال تک کار آمدسیوریج پائپ نصب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔و زیراعلیٰ نے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کی جس کی نگرانی وہ خود کریں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا جبکہ دوسرا فیز 30 اپریل تک مکمل ہوگا۔
انہوں نے7 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اپریل میں تکمیل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے مزید 11 اضلاع میں نئے پی ایچ اے قائم کر دیئے گئے،ان کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پورے صوبے میں پی ایچ اے قائم کرنے کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ موجودہ پی ایچ اے کی افرادی قوت اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ انہوں نے پی ایچ اے کی مالی خود مختاری کے لئے ری سورس جنریشن کا پلان بنانے کی ہدایت کی اور اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی دوسری قسط فوری جاری کرنے کا حکم اور اپنی زمین، اپنا گھر کی الاٹیز کو الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھرکے تحت 155ارب روپے کے 121477 قرضے جاری ہوچکے جبکہ 65ہزار گھر بن چکے ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت روزانہ 700 مکان بن رہے ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت قسطوں کی ادائیگی کی مد میں 5.15 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کی تکمیل کا مقررہ وقت تشہیری بورڈ پر درج کرنے کا حکم بھی دیا۔
انہوں نے گلیوں اور سڑکوں میں کھدائی کرکے کھلا چھوڑنے پر برہمی کا اظہار کیا اورعوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر سڑکوں میں سیوریج یا تعمیر ومرمت کی فوری تکمیل کی ہدایت کی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے 52شہروں میں 204ارب روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس 22فروری تک شروع ہوں گے۔ روڈ بحالی کے1529 پراجیکٹ کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی گئی۔
وزیراعلی نے کہا کہ سڑکوں میں کھدائی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر عوام سے معذرت خواہ ہیں۔اجلاس میں ویسٹ واٹر ٹرٹیمنٹ پلانٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے فلٹرپلانٹ سے متعلق عوامی شکایات کو افسوسناک قرار دیا اور خراب پانی والے علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ترجیحی بنیادوں پر لگانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں واٹر بوٹلنگ پلانٹس اور وٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر وبحالی 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور کے علاقوں میں دور سے پانی لانے پر مجبور عوام کو گھر کی دہلیز پر بوتل واٹر ملے گا۔وزیراعلیٰ نے لاہور کینال کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے بارش کے بعد جلد ازجلد پانی کے نکاس کا ہدف بھی مقرر کردیا اور نئے روڈز کی لین مارکنگ اور اطراف میں خوبصورت ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کی۔








