سیالکوٹ۔31مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار احمد گوندل نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پروزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں ، جن کھیلوں کے ٹرائلز مکمل ہوئے ہیں ان میں کبڈی، والی بال، بیڈمنٹن بوائز/گرلز اور ہاکی بوائز /گرلز شامل ہیں۔ تمام گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات گوجرانوالہ ڈویژن میں منعقد ہونگے جو یکم سے 6جون2025 تک جاری …
وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے ٹرائلز مکمل

مزید خبریں
سیالکوٹ۔31مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار احمد گوندل نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پروزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں ، جن کھیلوں کے ٹرائلز مکمل ہوئے ہیں ان میں کبڈی، والی بال، بیڈمنٹن بوائز/گرلز اور ہاکی بوائز /گرلز شامل ہیں۔
تمام گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات گوجرانوالہ ڈویژن میں منعقد ہونگے جو یکم سے 6جون2025 تک جاری رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تمام کھیلوں کے مقابلہ جات میں ضلع سیالکوٹ کی ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔
انہوں نےکہا کہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہےاور تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات میں ضلع سیالکوٹ کی ٹیمیں نمایاں پوزیشن حاصل کریں۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو نوجوانوں بالخصوص کھلاڑیوں اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے خوب سراہا ہے۔








